احکام نماز

نماز قضاء ہونے کے بعد اس کی ادائیگی لازم ہے؟

فتوی نمبر :
22250
| تاریخ :
2014-06-04
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز قضاء ہونے کے بعد اس کی ادائیگی لازم ہے؟

قرآن و سنت کی روشنی میں قضاء نماز کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، میں سمجھا تھا کہ قضاء کا مطلب مری ہوئی چیز ہے، وہ واپس نہیں آ سکتی، لہٰذا نماز تو اسی وقت میں پڑھنا چاہیے، حالتِ جنگ میں بھی تاخیر کرنے کی اجازت نہیں ہے، میں روزہ کے بارے میں قرآن میں پڑھا کہ اس میں سفر یا بیماری کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کے بعد قضاء کر سکتا ہے اور عورتوں کے لیے ان کی حالتِ حیض کی وجہ سے قضاء کرنے کی اجازت ہے، لیکن نماز کے لیے ایسا نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں اگر نیند کی وجہ سے فجر کی نماز فوت ہو گئی تو اٹھنے کے بعد اس کو قضاء کر سکتا ہے، باقی نمازوں میں بھی ایسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پنج وقتہ نمازوں میں سے کوئی بھی نماز سفر یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے فوت ہو جائے تو اس کی بھی قضاء لازم ہے، احادیث مبارکہ میں اس کی تاکید اور صراحت موجود ہے ، اور قضاء سے مراد مری ہوئی نہیں، بلکہ اپنے وقت سے مؤخر ہونا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی صحیح المسلم: قال النبی صلی الله علیه وسلم من نسی صلاة أو نام عنها فكفارتها أن یصلیها إذا ذكرها اھ (۱/ ۱۴۱)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رزیق حمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22250کی تصدیق کریں
0     528
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات