احکام نماز

ظہر کی قضاء کون سے وقت کی جائے؟

فتوی نمبر :
22322
| تاریخ :
2014-06-08
عبادات / نماز / احکام نماز

ظہر کی قضاء کون سے وقت کی جائے؟

میرا تعلق حنفی مسلک سے ہے، کیا میں ظہر کی قضاء عصر کے وقت یا کسی بھی وقت پڑھ سکتا ہوں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ قضاء نمازوں کی ادائیگی کے لیے کوئی وقت متعین نہیں، بلکہ اوقات مکروہہ کے علاوہ کسی بھی وقت ان کا پڑھنا شرعاً جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفتاوى الهندية: ثم ليس للقضاء وقت معين بل جميع أوقات العمر وقت له إلا ثلاثة، وقت طلوع الشمس، ووقت الزوال، ووقت الغروب فإنه لا تجوز الصلاة في هذه الأوقات، كذا في البحر الرائق اھ (1/ 121)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیق اللہ امیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22322کی تصدیق کریں
0     608
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات