احکام نماز

دورانِ نماز قرآن کریم دیکھ کر تلاوت کرنا-عشاء کی نماز میں مقتدی کا امام کے پیچھے مغرب کی نیت کرنا

فتوی نمبر :
22385
| تاریخ :
2014-07-02
عبادات / نماز / احکام نماز

دورانِ نماز قرآن کریم دیکھ کر تلاوت کرنا-عشاء کی نماز میں مقتدی کا امام کے پیچھے مغرب کی نیت کرنا

۱۔میرا سوال یہ ہے کہ سعودیہ میں نمازِ تراویح ادا کرتے وقت امام قرآن پاک کو دیکھ کر تلاوت کرتے ہیں ، یہ صحیح ہے یا غلط ؟
۲۔ امام عشاء کی نماز پڑھاتا ہے اور مقتدی اس کے پیچھے مغرب کی نیت کرتا ہے ، تیسری رکعت میں وہ بیٹھ کر امام کا انتظار کرتا ہے، جب وہ چوتھی رکعت کو پورا کر کے سلام پھیرتا ہے تو اس کے ساتھ سلام پھیرتا ہے ،یہ صحیح ہے یا غلط ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عند الاحناف یہ امور درست نہیں، اس لۓ حنفی المسلک لوگوں کو اس قسم کے ائمہ کی اقتداء میں نماز پڑھنے سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار : (و) يفسدها (إلى قوله) أى ما فيه قرآن (مطلقا) الخ و في حاشية ابن عابدين تحت (قوله مطلقا) أي قليلا أو كثيرا ، إماما أو منفردا ، أميا لا يمكنه القراءة إلا منه أو لا اھ (1/ 624)۔
و في الدر المختار : (و لا يصح اقتداء رجل بامرأة) (إلی قوله) (و) لا (مفترض بمتنفل و بمفترض فرضا آخر) لأن اتحاد الصلاتين شرط عندنا اھ (1/ 579)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 22385کی تصدیق کریں
0     327
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات