احکام نماز

کیا قرآن پاک کی تلاوت اور نماز کے دوران ٹوپی پہننا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
23332
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

کیا قرآن پاک کی تلاوت اور نماز کے دوران ٹوپی پہننا ضروری ہے؟

مفتی صاحب ! نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کے دوران ٹوپی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اور اگر نہ پہنی ہو تو اس کی نماز اور تلاوت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سر ڈھانپنا نماز کی حالت میں مسنون ہے، اس لیے بلا وجہ یا لا پرواہی کی وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا خلافِ سنت ہے، جبکہ تلاوت کرتے وقت سر ڈھانکنا آداب تلاوت میں سے ہے اور ایسا نہ کرنا خلاف ادب ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفقه الإسلامي وأدلته: والصلاة حاسراً (كاشفاً) رأسه، للتكاسل، ولا بأس به بقصد التذلل، لأن مبنى الصلاة على الخشوع. والكراهة هنا تنزيهية اتفاقاً اھ (2/ 972)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23332کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات