احکام نماز

قیام و رکوع پرقدرت رکھنے کے باوجود کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
23709
| تاریخ :
2014-10-20
عبادات / نماز / احکام نماز

قیام و رکوع پرقدرت رکھنے کے باوجود کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا

مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص نماز کے لۓ چل کر مسجد آتا ہے، اور نماز کرسی پر پڑھتا ہے، قیام اور رکوع پر قدرت رکھتا ہے، کیا وہ قیام اور رکوع کھڑے ہو کر کرے گا؟ یا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا اس کے لۓ جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور اگر سجدہ کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو تو ایسے معذور شخص کو چاہیۓ کہ قیام و رکوع کھڑے ہو کر ادا کرے اور سجدہ اشارہ سے ادا کرے، چاہے زمین پر بیٹھ کر ہو یا کرسی پر ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاوى الهندية : لو كان به جراحة لا يستطيع أن يسجد إلا و تسيل جراحته و هو صحيح فيما سوى ذلك يقدر على الركوع و القيام و القراءة يصلي قاعدا و يومئ إيماء و لو صلى بالركوع و قعد و أومأ بالسجود أجزأه اھ (1/ 138)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد البصیر عزیز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23709کی تصدیق کریں
0     780
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات