احکام نماز

امام یا مقتدی کے لئے رکوع و سجود میں تین سے زائد تسبیحات پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
23775
| تاریخ :
2014-10-28
عبادات / نماز / احکام نماز

امام یا مقتدی کے لئے رکوع و سجود میں تین سے زائد تسبیحات پڑھنے کا حکم

اگر امام رکوع یا سجدہ میں دیر کرتا ہو تو کیا مقتدی تین سے زیادہ تسبیحات پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ کیا امام رکوع یا سجدہ میں تین سے زیادہ تسبیحات پڑھ سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر امام رکوع وسجدہ میں تاخیرکرے تو مقتدی اس دوران تین سے زائد مرتبہ تسبیح پڑھ سکتا ہے اور خود امام صاحب کےلئے بھی ایسا کرنا جائز ہے ۔(لیکن امام کے لیے رکوع وسجدہ بہت ذیادہ طویل کرنا مناسب نہیں)

مأخَذُ الفَتوی

ففي الشامية: ( و يسبح فيه) وأقله (ثلاثا)، وفيه صرحوا بأنه یكره أن ينقص عن الثلاث وأن الزيادة مستحبة بعد أن يختم على وتر خمس أو سبع أو تسع ما لم يكن إماما فلا يطول الخ (ج1/494)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23775کی تصدیق کریں
0     1072
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات