بہت ساری قضاء نمازیں ذمّہ میں ہوں ، تو کیا ان کی ادائیگی کرتے وقت کوئی ایسا مختصر طریقہ شریعت میں ممکن ہے کہ یہ جلد ذمہ سے اتر سکیں ؟ کسی سے سنا ہے کہ اگر نماز کے فرائض اور واجبات ہی ادا کر لیں تو نماز ہو جائےگی، کیا ایسا کر سکتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اس کا تفصیلی طریقہ بتا دیں کہ کونسی رکعت میں کیا اور کتنا پڑھیں یعنی دو تین چار رکعت والی فرض نماز اور وتر کیسے پڑھیں؟
فرض اور واجب نمازوں کی قضاء بھی واجب ہے سنتوں کی نہیں ،اور ان کی ادائیگی کے لۓ کوئی وقت مقرر نہیں ، ایک وقت میں کئی نمازیں بھی ایک ساتھ پڑھ سکتےہیں اور صرف فرائض و واجبات کا لحاظ رکھتے ہوئے مختصر بھی ادا کر سکتے ہیں۔
في الدر المختار : (و قضاء الفرض و الواجب و السنة فرض و واجب و سنة) (إلى قوله) و جميع اوقات العمر وقت القضاء اھ (۲/۶۶)۔