میرا بیٹا 2 مارچ 2015 ء کو پیدا ہوا ہے۔ میں ان دو میں سے کوئی ایک نام رکھنا چاہتا ہوں "ریان یا صفوان " ۔ ان میں سے کون سا نام بہتر رہے گا؟
صفوان کے معنی چمکدار اور ریان کے معنی سرسبز ترو تازہ کے ہیں، مذکورہ دونوں نام رکھنا درست ہے ، مگر صفوان نام رکھنا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ یہ ایک صحابی رسول حضرت صفوان بن معطلؓ کا نام بھی ہے۔