احکام نماز

ایسا شخص جو وضو اور تیمم پر قادر نہ ہواس کے لئے نماز کا حکم

فتوی نمبر :
26981
| تاریخ :
عبادات / نماز / احکام نماز

ایسا شخص جو وضو اور تیمم پر قادر نہ ہواس کے لئے نماز کا حکم

طاہر بجلی کے محکمہ میں ملازم ہے، کام کے دوران آگ لگنے سے پورا جسم، ہاتھ، چہرے سمیت جسم بری طرح جل چکاہے، بہت نازک صورتِ حال ہے، اب وہ پی او ایف ہسپتال میں داخل ہے، وہ نہ تو وضو کرسکتاہے، نہ تیمم، نماز کیسے ادا کرے، جبکہ سائل ایک مولوی فاضل ہے، خود اس سے ملاقات کرچکاہے، اس کے دریافت کرنے پر آپ سے مسئلہ پوچھ رہاہے، نماز سر کے اشارے سے پڑھ سکتاہے لیکن طہارت کا کیا طریقہ ہوگا؟ کیا فقط طہورین کا مسئلہ ہوگا؟ جبکہ اگر کوئی دوسرا بھی تیمم کروائے تو اس کی حالت ایسی ہے کہ کھال جل کر کوئلہ ہوچکی ہے اور اس پر دوائی لگائی جارہی ہے، اس لئے تیمم بھی ممکن نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخص مذکور کی حالت اگر ایسی ہے کہ وہ نہ وضو کرسکتاہے اور نہ ہی تیمم تو ایسی صورت میں وہ بلا وضو ہی جس طرح ممکن ہو نماز پڑھ لیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: وأما الطهارة، ففی الظهیریة وغیرها من قطعت یداه ورجلاه بوجهه جراحة یصلی بلا وضو ولا تیمم ولا یعید قال بعض الأفاضل فی الأصح. (۱/ ۸۰)
وفی ایضًا: ومنها القیام الخ. (۱/۴۴۴) وفی الشامیة: تحت (قوله القادر علیه) فلو عجز عنه (الٰی قوله) فانه یسقط الخ (۱/ ۴۴۵) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وجاہت حسین عثمانی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 26981کی تصدیق کریں
0     269
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات