جب نسوار جیب میں ہو تو کیا نماز ہوسکتی ہے؟
نسوار جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں بھی نماز ہو جاتی ہے، تاہم اگر اس سے بدبو آتی ہو، تو اس کو جیب میں رکھ کر مسجد آنے سے احتراز چاہیئے ۔
كما في الدر المختار: ( طهارة (بدنه) (الى قوله ) (من حدث ) إلى قوله) (وخبث ) (الى قوله) (وثوبه) وكذا ما يتحرك بحركته أو يعد حاملاً له اھ (1/ 402)
وفي الهداية: تطهير النجاسة واجب من بدن المصلي وثوبہ والمكان الذي يصلي عليه لقوله تعالى وثیابک فطھر اھ (71/1)۔