کیا مرد حضرات زیر ناف اور بغل کے بالوں کی صفائی کے لیے white Rose کریم استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
مرد حضرات کے لیے بہتر یہ ہے کہ زیر ناف اور بغل کے بالوں کی صفائی کے لیے استرا استعمال کرے۔ تاہم اگر وہ ان بالوں کی صفائی کے لیے استرے کی بجائے کریم استعمال کریں تو شرعا اس کی بھی گنجائش ہے۔
ففي البحر الرائق شرح كنز الدقائق: والاستحداد حلق العانة سمي استحدادا لاستعمال الحديدة، وهي الموسى، اھ (1/ 50)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب و في الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف اھ (6/ 406) واللہ اعلم بالصواب