مغرب کی نماز میں پہلی رکعت نکل گئی ہے بقیہ کیسے ادا کریں؟
صورتِ مسئولہ میں مسبوق بقیہ ایک رکعت بعینہ اسی طرح ادا کرےگا جیسے منفرد ادا کرتا ہے، یعنی اس میں ثناء، تعوذ، تسمیہ، سورۃ فاتحہ اور دوسری کوئی سورت پڑھ کر رکعت پوری کرےگا۔
ففی الدر المختار: (والمسبوق من سبقه الإمام بها أو ببعضها وهو منفرد) حتى يثني ويتعوذ ويقرأ، (إلی قوله) ويقضي أول صلاته في حق القراءة، وآخرها في حق تشهد اھ (1/ 596)