کیا نماز سے پہلے درود شریف پڑھنا سنت طریقہ ہے؟ اگر سنت طریقہ نہیں ہے تو نماز ہوگی؟
درود شریف کے پڑھنے کا کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں اس لئے نماز سے قبل یا بعد جب چاہے پڑھ سکتے ہیں۔ چنانچہ علی التعیین نماز سے قبل مسنون سمجھنا درست نہیں , جبکہ نماز بہر حال ہوجاتی ہے -
کما في المشكوة : عن عائشة رضي الله عنها قالت قال رسول الله صل الله عليه وسلم من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد(ج1 ص27)