مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

فتوی نمبر :
28125
| تاریخ :
2016-03-10
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

کیا زکوۃ کا مال رفاہِ عام جیسے ہسپتال، ڈسپنسری، تعلیم، کھانا کھلانا، اور گلیوں کی تعمیر وغیرہ میں خرچ کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زکوٰۃ کے مال کو ایسے امور میں خرچ کرنا جس میں تملیکِ مستحق نہ پائی جاتی ہو، جائز نہیں۔ مذکور امور جن میں تملیک نہیں پائی جاتی، جیسے ہسپتال، ڈسپنسریوں اور گلیوں کی تعمیر میں لگانا ناجائز نہیں، البتہ مستحق طالب علم کو کتابیں خرید کر دی جائیں یا بھوکے کو کھانے کے لیے رقم دی جائے یا کھانا خرید کر مالکانہ طور پر دیدیا جائے تو شرعاً اس سے زکوٰۃ ادا ہو جائےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ولا يجوز أن يبني بالزكاة المسجد، وكذا القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه اھ(1/ 188)
وفی الفقه الإسلامي وأدلته: يشترط التمليك لصحة أداء الزكاة (1) بأن تعطى للمستحقين، فلا يكفي فيها الإباحة أو الإطعام إلا بطريق التمليك اھ(3/ 1812)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رمزی افلاح عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 28125کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات