مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

فتوی نمبر :
48674
| تاریخ :
2021-12-26
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان دین متین مسٔلہ ذیل کے بارے میں کہ:
۱۔ مدرسہ میں زکوٰۃ کے مال کی تملیک کس طرح سے ہوگی ؟وضاحت سے جواب دیکر ممنون فرمائیں۔
۲۔ میں ایک مسجد کا امام ہوں، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ آپ فیصد کے حساب سے چندہ کریں اور تنخواہ آپ کی وہی ہوگی، کیا اس طرح صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تملیک کا طریقہ تو یہ ہے کہ زکوۃ کی رقم مستحق زکاۃ کو دیکر اس پر اس کو مالک بنادیا جائے تو زکوۃ دینے والے کی زکاۃ ادا ہو جائے گی، چنانچہ مدرسہ میں اگر مستحق طلباء موجود ہوں تو زکوۃ کی رقم ان کو دیکر تملیک کرائی جاسکتی ہے، جس کا طریقہ یہ ہو کہ زکوۃ کی رقم طلباء کو دیکر با قاعدہ ان کو مالک و مختار بنایا جائے، پھر وہ طلباء مالک بننے کے بعد اپنی مرضی سے وہ تمام رقم یا اس کا کچھ حصہ مدرسہ کے اخراجات کیلیے دیدیں تو ایسا کرنا بلا شبہ جائز ہوگا ، جبکہ سائل کو اگر مسجد کمیٹی کی طرف سے چندہ کرنے کیلیے مختص کیا جائے ، تو ایسی صورت میں سائل کیلیے چندہ کرنے کے عوض کوئی اجرت متعین کئے بغیر فقط ہونے والے چندہ میں سے سائل کیلیے فیصدی حساب سے اجرت طے کرنا درست نہیں۔ بلکہ مسجد انتظامیہ کو چاہیے کہ چندہ کرنے پر سائل کیلیے کچھ اجرت طے کر دے، جو اسے ہر حال میں دینا لازم ہو اور پھر اس کے ساتھ اگر ہونے والے چندے میں سے بھی اس کا حصہ رکھا جائے تو اس میں مضائقہ نہ ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القرآن الكريم : ﴿إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ﴾ (التوبة: 60)
وفي حاشية ابن عابدين: وفي التمليك إشارة إلى أنه لا يصرف إلى مجنون وصبي غير مراهق إلا إذا قبض لهما من يجوز له قبضه كالأب والوصي وغيرهما ويصرف إلى مراهق يعقل الأخذ كما في المحيط قهستاني اھ (2/ 344)
وفي الدر المختار: (ولو) (دفع غزلا لآخر لينسجه له بنصفه) أي بنصف الغزل (أو استأجر بغلا ليحمل طعامه ببعضه أو ثورا ليطحن بره ببعض دقيقه) فسدت في الكل؛ لأنه استأجره بجزء من عمله، والأصل في ذلك نهيه - صلى الله عليه وسلم - عن قفيز الطحان اھ (6/ 57)
وفي الفتاوى الهندية: ومنها أن تكون الأجرة معلومة. ومنها أن لا تكون الأجرة منفعة هي من جنس المعقود عليه كإجارة السكنى بالسكنى والخدمة بالخدمة اھ (4/ 411)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفروزعلی فیروز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 48674کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات