احکام نماز

تصویروالی شرٹ میں نماز پڑھناجائزہے؟

فتوی نمبر :
28836
| تاریخ :
2016-06-04
عبادات / نماز / احکام نماز

تصویروالی شرٹ میں نماز پڑھناجائزہے؟

اگر میری شرٹ پر ایک تصویر بنی ہو جیسے: پولوٹی شرٹ پر گھوڑے کی تصویر بنی ہوتی ہے، لیکن وہ تصویر صاف نہیں ہوتی ہے، صرف کالا سایہ ہوتا ہے، کیا اس شرٹ کو پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور تصویر اگر واضح نہیں ہے جیسا کہ سائل نے لکھا ہے تو ایسے شرٹ کو پہن کر نماز پڑھنا درست ہے ورنہ مکروہ ہے جس سے احتراز چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ فتح الملہم: والحاصل ان تصاویر الحیوانات تحرم اجماعًا ان کانت کاملۃ لہا ظل مما یطول استمرارہ بخلاف ناقص عضو لا یعیش بہ لو کان حیوانًا۔ (ج۴، ص۱۵۹) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رمزی افلاح عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 28836کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات