احکام نماز

نوافل پر قضا نمازوں کو ترجیح دینا

فتوی نمبر :
34878
| تاریخ :
2018-07-24
عبادات / نماز / احکام نماز

نوافل پر قضا نمازوں کو ترجیح دینا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں نے ایک عالم صاحب کے بیان میں سنا کہ جس شخص کے ذمہ قضانمازیں ہوں وہ نوافل کی جگہ قضا نمازیں ہی پڑھا کرے؟ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا قضا نمازیں ذمہ میں ہوتے ہوئے نوافل ادا ہی نہیں ہوتے؟ اورکیا سنتِ مؤکدہ اور غیرمؤکدہ کی جگہ بھی قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟ یاصرف نوافل کی جگہ قضا پڑ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی کے ذمہ قضاء نمازیں باقی ہوں تو اس کےلئے افضل یہ ہے کہ وہ نوافل اور سنن غیر مؤکدہ کی بجائے قضاء نمازوں کی ادائیگی کا اہتمام کرے، جبکہ قضاء نمازوں کی ادائیگی کی وجہ سے مستقل طور پر سنت مؤکدہ چھوڑ دینا شرعاًدرست نہیں اس سےاحتراز لازم ہے۔ البتہ قضاء نمازوں کے ساتھ ساتھ اگر کوئی نوافل بھی ادا کرے تو نوافل ادا ہوجائیں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الشامية: وأما النفل فقال في المضمرات الاشتغال بقضاء الفوائت أولى وأهم من النوافل إلا سنن المفروضة وصلوة الضحى وصلوة التسبيح والصلوة التي رويت فيها الأخبار الخ - (ج 2 ص 536)
وفی الفتاوى الهندية : الاشتغال بالفوائت أولى و أهم من النوافل إلاالسنن المعروفة (ج 1 ص 126)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34878کی تصدیق کریں
0     818
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات