السلام علیکم جگہ کی کمی کی وجہ سے اگر کسی کمرے میں ڈریسنگ ٹیبل رکھی ہو اور دورانِ نماز اسُ کے شیشے میں ہمارا عکس نظر آرہا ہو تو کیا ایسی صورت میں نماز ادا ہو جائے گی؟ جزا کم اللہ خیر و احسن الجزا?
آئینہ کے سامنے نماز پڑھنا اگرچہ جائز ہو،مگراس کی وجہ سے نماز کےخشوع وخضوع میں خلل آتاہے،اس لئے آئینہ کے سامنے نماز پڑھنا ناپسندیدہ اور مکروہ ہے۔
وفی ردالمحتار:بقی فی المکروھات اشیاء اخر (الی قولہ)منھاالصلاۃ بحضرۃ مایشغل البال ویخل بالخشوع کزینۃ ولھوولعب (قول لانہ یلھی المصلی)ای فیخل بخشوعہ من النظرالی موضع سجودہ ونحوہ الخ (ج2ص148)