احکام نماز

کیانامحرم لڑکے اورلڑکیاں ایک ہی کمرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
35242
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / نماز / احکام نماز

کیانامحرم لڑکے اورلڑکیاں ایک ہی کمرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

کیانامحرم لڑکے اورلڑکیاں ایک ہی کمرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟(یعنی مسجدکے علاوہ عام کمرے میں)لڑکوں کی جماعت آگے اور لڑکیوں کی جماعت پیچھے کچھ فاصلہ پر ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورتوں کی تنہاءجماعت توجائز نہیں ،البتہ اگرکہیں پر ایسی نوبت آجائے کہ جہاں عورتوں کے لئے الگ نماز اداکرنے کا کوئی انتطام نہ ہوتو ایسی صورت میں اگروہ مردوں کے ساتھ کسی کمرے میں باجماعت نمازپڑھ لیں ،اور مردوں کے صفوں کی پیچھےکھڑی ہو تو ان کی نماز درست اداہوجائے گی ،اسی طرح عورتیں اگراس کمرہ میں اپنی نماز تنہاء پڑھیں تب بھی اداہوجائے گی مگر دوران نماز بھی پردے کا مکمل طورپر لحاظ رکھا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الشامتۃ:ولو رجلان یقیمھما خلفہ والمرأۃ خلفھما واللہ اعلم (ج1ص530)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35242کی تصدیق کریں
0     800
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات