محترم مفتی صاحب السلام علیکم! اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہوئی ہے؟ اسی اجازت کو مد نظر رکھتے ہوئے میں دوسری شادی کا خواہشمند ہوں اس سلسلے میں ملکی قوانین متقاضی ہیں کہ میں اپنی پہلی بیوی سے اجازت لے کر پیش کروں اس سلسلے میں جب میں اپنی اہلیہ سے اجازت طلب کرتاہوں تو اجازت دینے سے انکاری ہے برائے مہربانی میری راہنمائی فرمائیں چونکہ شریعت کی تو اجازت ہے مگر پہلی بیوی اجازت نہیں دے رہی تو اس کا گناہ کس پر ہوگا بالخصوص جبکہ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کی تمام ضروریات بھی احسن انداز میں پورا کرتاہوں؟
سائل اگر دونوں بیویوں کے حقوق برابری کے ساتھ ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہو تو شرعاً دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں، بلکہ بیوی کی اجازت کے بغیر بھی سائل کے لیے دوسری شادی کرنا جائز ہوگا البتہ اگر بیوی سائل کو باقاعدہ دوسری شادی کی اجازت دے دیتی ہو تو ایسی صورت میں کوئی گناہ گار بھی نہ ہوگا۔
قال اللہ تعالٰی: (وان خفتم الا تقسطوا فی الیتامٰی فانکحو ماطاب لکم من النساء مثنی وثلاث ورُبٰع الآیہ (النساء: ۳ واللہ اعلم بالصواب