احکام نماز

نماز کے لئے دوڑ کر جانا

فتوی نمبر :
37310
| تاریخ :
2019-03-31
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز کے لئے دوڑ کر جانا

نماز کیلئے دوڑنا کیسا ہے؟ مسجد کے اندر اور باہر نماز کیلئے دوڑ کر جانے کا حکم واضح کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسجد کے اندر ہو یا باہر عام نماز کیلئے دوڑتے ہوئے جانا مناسب طریقہ نہیں، بلکہ اس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے،اس لئے پورے وقار اور اطمینان کے ساتھ نماز کیلئے جانا چاہئے اور حدیث شریف میں اسی کا حکم فرمایا گیا ہے۔ ملاحظہ ہو:

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن الترمذی: عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ: اذا اقیمت الصلوٰۃ فلا تأتوہا وأنتم تسعون ولکن إئتوها وأنتم تمشون وعلیکم السکینۃ فما ادرکتم فصلوا وما فاتکم فاتموا۔ اھ (ج۱، ص۴۴) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ضیاء الرحمن عمر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37310کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات