کاروبار

فری لانسر کے طور پر کام کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
37919
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

فری لانسر کے طور پر کام کرنے کا حکم

میں آن لائن کام کرنے کے بارے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں، جس میں کوئی شخص فری لانسر کے طور پر کام کرتا ہے ، اس کام میں کسی بھی شعبہ کا ماہر فری لانسر اپنی خدمات مہیا کرتا ہے، مثلاً گرافکس ڈیزائنر ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، بلاگس لکھنا، ڈیٹا انٹری آپریٹر و غیر ہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فری لانسنگ انگریز زبان کا لفظ ہے جو دو کلموں Free Lancing سے مرکب ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان آزادانہ طریقے سے روپے کمائے اور کسی ایک کمپنی کا ملازم نہ ہو، بلکہ مخصوص فری لانسنگ ویب سائٹس کے ذریعے مختلف کمپنیوں اداروں اور افراد کو اپنی خدمات اور سروس مہیا کر کے عوض میں کچھ اجرت حاصل کرے۔
فری لانسنگ کمپنی اپنی ویب سائٹ سے نفع اٹھانے کے لئے اپنا رکن بناتی ہے ، اور اسے اپنی ویب سائٹ سے متعین مدت تک کے لئے خدمات فرہم کرتی ہے، جیسے اگر کسی کو کوئی ہنر آتا ہے، تو وہ ممبر بننے کے بعد ویب سائٹس میں موجود مختلف پروجیکٹس لے سکتا ہے ،اسی طرح اگر کسی کو کوئی کام کروانا ہے ، تو اپنے کام کے لئے اس ویب سائٹس کے ذریعے فری لانسر (آزاد پیشہ ور ) کو اجرت پر لے سکتا ہے، اس کے بعد واضح ہو کہ فری لانسر کے طور پر کام کرنا باب اجارہ میں اجیر مشترک کی قسم میں سے ہے ، جو کہ شرعاً جائز ہے، چنانچہ اگر کوئی شخص بطور فری لانسر کام کرتے ہوئے کوئی خلاف شرع کام نہ کرتا ہو، تو بطور فری لانسر کام کرنا مذکور شخص کے لئے جائز ہے، اور اس کی آمدن حلال ہے، بشر طیکہ کام کی اجرت ، نوعیت اور مدت و غیرہ متعین کر لیے جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في اللباب في شرح الكتاب: (والأجراء على ضربين) أي نوعين (أجير مشترك، وأجير خاص، فالمشترك من ) يعمل لا لواحد، أو لواحد من غير توقيب اھ (ص: 181)
و في الفتاوى الهندية: وأما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين ومنها أن يكون المعقود عليه وهو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد وإلا فلا اھ (4/ 411)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37919کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات