احکام نماز

امام کو فرض نماز کے بعد دعاء لمبی مانگنی چاہیے یا مختصر؟

فتوی نمبر :
38756
| تاریخ :
2019-11-26
عبادات / نماز / احکام نماز

امام کو فرض نماز کے بعد دعاء لمبی مانگنی چاہیے یا مختصر؟

امام کو فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا لمبی مانگنی چاہیے یا مختصر؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جن نمازوں کے بعد سنت مؤکدہ ہوں، ان کے بعد مختصر دعا ’’اللہم انت السلام الخ‘‘ وغیرہ ہی پڑھ کر سنتیں پڑھنے کا حکم ہے، اور یہی مسنون ہے، البتہ جن نمازوں کے بعد سنتیں نہ ہوں تو ان کے بعد طویل دعا بھی کی جا سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: (قوله إلا بقدر اللهم إلخ) لما رواه مسلم والترمذي عن عائشة قالت «كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لا يقعد إلا بمقدار ما يقول: اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام» اھ (1/ 530) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38756کی تصدیق کریں
0     1064
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات