کاروبار

کاروبارکے لیے رقم لے کر اور پھرمنافع کا ڈھائی فیصد دینے کا حکم/ اسٹاک ٹریڈز اور کرنسی کا کاروبار کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
3934
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

کاروبارکے لیے رقم لے کر اور پھرمنافع کا ڈھائی فیصد دینے کا حکم/ اسٹاک ٹریڈز اور کرنسی کا کاروبار کرنے کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب
(۱) اگر کسی شخص سے ایک لاکھ روپے اس شرط کے ساتھ لوں کہ کاروبار میں لگا کر منا فع کا دو سے ڈھائی فیصد دیتا رہوں گا ، جس سے ماہانہ اس شخص کو دو ہزار سے ڈھائی ہزار تک کا نفع حاصل ہو تو آیا یہ صورت ہم دونوں کے لئے شرعاً جائز ہے کہ نہیں؟
۲۔ نیو یارک اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کرنا چاہتا ہوں اسٹاک ٹریڈز یا کرنسی کا. کیا یہ حلال ہے ؟ بعضوں کا کہنا ہے کہ جامعہ اشرفیہ لاہور سے جاری شدہ فتوی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۔ اگر یہ کاروبار کسی قسم کی شرط فاسد یا دیگر ناجائز امور وشرائط پر پر مشتمل نہ ہو تو تقسیم نفع یا مذکور شرط کے ساتھ یہ کاروبار شرعاً بھی جائز اور درست ہے ، تاہم اس میں کسی ایک مقدار (مثلاً دو فیصد یا اڑھائی فیصد) کا طے کرنا لازم ہے ۔
اسٹاک ایکسچینج سے یا کسی بینک سے شیئرز کی خرید و فروخت ، ملازمت وغیرہ درج ذیل چار شرائط کے ساتھ جائز اور اس سے حاصل ہونے والا منافع بھی حلال ہے ۔
(1) اصل کاروبار حلال ہو، شراب وغیرہ بنانے کی فیکٹری نہ ہو۔ (۲) اس کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو۔ (۳) اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہے تو اس کی سالانہ میٹنگ میں سود کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ (۴) جب منافع تقسیم ہوں تو اس وقت جتنا نفع کا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو، اس کو بلانیت ثواب صدقہ کر دے۔
یہ تب ہے جب شیئرز خریدنے کا مقصد کسی کمپنی کا حصہ دار بننا اور گھر بیٹھ کر اس کا سالانہ نفع حاصل کرنا ہو، بعض لوگ اس مذکورہ غرض سے نہیں خرید تے، بلکہ ان کا مقصد کیپیٹل گین ہوتا ہے یعنی وہ اس کا اندازہ کرتے ہیں کہ کسی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، چنا نچہ اس کمپنی کے شیئرز خرید لیتے ہیں اور چند روز بعد جب قیمت بڑھ جاتی ہے تو فروخت کر دیتے ہیں اور نفع حاصل کرتے ہیں اس کی بھی شرعاً مذکورہ شرائط کے ساتھ گنجائش ہے، لیکن اس کو درست کہنے کی دشواری سٹہ بازی کے وقت پیش آتی ہے جو اسٹاک ایکسچینج کا بہت بڑا اور اہم حصہ ہے جس میں بسا اوقات شیئر ز کا لین دین بالکل مقصود نہیں ہوتا بلکہ آخر میں جا کر آپس کا ڈیفرنس برابر کر لیا جاتا ہے اور شیئرز پر نہ تو قبضہ ہوتا ہے اور نہ ہی قبضہ پیش نظر ہوتا ہے لہذا جہاں یہ صورت ہو کہ قبضہ بالکل نہ ہو اور نہ ہی لینا دینا مقصود ہو، بلکہ اصل مقصد سٹہ بازی کر کے ڈیفرنس برابر کر لینا ہو تو یہ صورت بالکل حرام ہے اور شریعت میں اس کی اجازت نہیں اس طرح بعض اوقات شیئرز پر قبضہ اور ڈیلیوری سے پہلے ہی آگے فروخت کر دیے جاتے ہیں اس کی بھی شریعت میں اجازت نہیں، کیونکہ شیئرز پر قبضہ ضروری ہے اور شیئرز پر قبضہ یہ ہے کہ شیئرز ہولڈر اس کے نفع و نقصان کا حقدار بن جائے جس کو رسک میں آنے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔(مأخوذ از مقہی مقالات)

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية شرح البداية: قال ومن شرطها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة من الربح اھ (3/ 202)
قال اللہ تعالى : {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ } [المائدة: 2]
و في فتح القدير للكمال ابن الهمام: وهو ما في حديث حكيم من قوله - صلى الله عليه وسلم - «لا تبيعن شيئا حتى تقبضه» اھ (6/ 513)
وفيه ايضاً. (فصل) ومن اشترى شيئا مما ينقل ويحول لم يجز له بيعه حتى يقبضه لأنه - عليه الصلاة والسلام - نهى عن بيع ما لم يقبض اھ (6/ 510)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مرشد صلاح الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 3934کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات