احکام نماز

والدین کو بیماری کی حالت میں نماز کے لئے کیسے اٹھائے؟

فتوی نمبر :
41312
| تاریخ :
عبادات / نماز / احکام نماز

والدین کو بیماری کی حالت میں نماز کے لئے کیسے اٹھائے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں اکثر جب دوسروں کو نصیحت کرتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں خود اس بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہوں اور اپنی فکر چھوڑ کر دوسروں کی فکر میں لگ جاتی ہوں، بالخصوص اگر میری والدہ یا بہنیں نماز نہیں پڑھتی تو مجھے بہت غصہ آتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ جہنم میں گر رہے ہیں، مگر اپنی فکر بھول جاتی ہوں، برائے مہربانی دین کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا مجھے ایسے حالات میں لوگوں کو دین کی نصیحت نہیں کرنی چاہئے؟
اور مزید یہ بھی بتادیجئے کہ اگر والدین بیمار ہیں اور سور ہے ہوں تو انہیں نماز کے لیے کیسے اٹھائیں، اور اگر خدا نخواستہ اس بات کا اندیشہ ہو کہ وہ نماز سے منکر ہو جائیں گے تو کیا ایسے حالات میں بھی انہیں نماز کے لیے اٹھا سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ تو بہر حال ادا کرتے رہنا چاہیے، مگر اس کے ساتھ ساتھ اپنی فکر بھی رہنی چاہیے، جبکہ والدین اگر بیمار ہوں یا سور ہے ہوں تو انہیں بھی نماز کے وقت میں یاد دہانی کرانی چاہیے، لیکن اس کےلئے ایسا انداز اختیار نہیں کرنا چاہیے جو والدین کی تکلیف اور دل آزاری کا باعث بنے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شرف محمد فیصل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41312کی تصدیق کریں
0     264
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات