ہماری برادری میں کچھ غیرشرعی رسومات ہیں اور اگر ان کو ہم قبول نہیں کرتے، تو ہمیں برادری سے نکالا جاتا ہے، اور رشتے داروں سے بھی تعلق ختم کروایا جاتا ہے،تو کیا ہمیں رسومات کو قبول کرنا چاہیے رشتے بچانے کے لئے یا برادری کو چھوڑ دینا چاہیے؟
سائل نے سوال میں اپنی برادری کی رسومات کا ذکر نہیں کیا ، تاکہ اس کے مطابق کوئی تجویز پیش کی جاتی،تاہم وہ رسومات اگر واقعۃً شریعت کے خلاف ہوں، تو سائل یا برادری کے دیگر لوگوں کے لئے اس پر عمل کرنا جائز نہیں اور نہ ہی برادری والوں کے لئے ان غیر شرعی رسومات پر عمل نہ کرنے والوں کو برادری سے نکالنا اور ان سے قطع رحمی کرنا جائز ہے،بلکہ برادری کے تمام لوگوں کے ذمہ ان غیر شرعی رسومات کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔
جبکہ سائل کو بھی چاہیے کہ برادری کو چھوڑنے اور رشتہ داروں سے قطع تعلق کے بجائے مناسب انداز سے برادری کے بڑوں کو سمجھا کر ان غیر شرعی امور سے بچانے کی کوشش کرے۔