رسم و رواج

کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

فتوی نمبر :
64509
| تاریخ :
2023-05-14
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / رسم و رواج

کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں عید کے موقع پر ایک دعوت میں کچھ لوگوں نے شرکت کی ، کھانا شروع کرنے سے پہلے انہوں نے دعا کرنے کا کہا مولانا صاحب جو وہاں پر تھے انہوں نے کہا کہ کھانے کے بعد دعا کرینگے ،لیکن ان لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابھی دعا کریں یعنی انہوں نے شروع میں اجتماعی دعا پر اصرار کیا اور یہاں تک کہنے لگے کہ ہم آج کے بعد تمہارے ہاں دعوت کھانے نہیں آ ئینگے،شریعت کی رو سے کھانے کی ابتداء اور انتہاء میں ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا اور اس کو اس حد تک ضروری سمجھنا کہ جب تک کھانے پر دعا نہ کی جائے وہ کھانا حتی کہ ایک گلاس پانی کا بھی نہ پینا اور ہاتھ اٹھاکر دعا نہ کرنے والوں سے قطعِ تعلق ہونا ،کیا شریعت میں ایسا کرنا درست ہے؟ بعد میں ان کے ایک مولانا نے کھانے پر دعا و فاتحہ کے ضروری ہونے پر مذکورہ فتوی جاری کیا ان کا یہ فتوی درست ہے؟شریعت کی رو سے مذکورہ مسئلہ کی تفصیل سے جواب عنایت فرمائے ۔شکریہ
نوٹ :جس فتوے کا حوالہ دیا گیا ہے ،وہ فتوی سینڈ نہیں کیا گیا،مستفتی سے بات کرنےپر ان کا استفسار ہےکہ آپ اس شق کو چھوڑ کرہمیں فقط شرعی حکم جو اصل مسئلہ کے متعلق ہو،بتلادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کھانے کی ابتداءاور انتہاء میں ہاتھ اٹھا کراجتماعی دعا کرنا اور اس کو اس حد تک ضروری سمجھنا کہ جب تک کھانے پر دعا نہ کی جائے وہ کھانا نہ کھانا اور دعا کے لئےہاتھ نہ اٹھانے والوں سے قطع تعلقی کرناشرعاً درست نہیں ،بلکہ ایسا کرنا بدعت کے زمرےمیں آتا ہے،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے،البتہ بغیر التزام کیے کسی موقع پر کھانا کھانے کے بعدہاتھ اٹھا کر میزبان کے حق میں خیرو برکت کی دعاکر لی جائے،تو شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی السنن الكبرى للنسائي : حدثنا عبد الله بن بسر قال : قال أبي لأمي , لو صنعت لرسول الله صلى الله عليه و سلم طعاما، فصنعت ثريدة و قال بيده يقلل ، فانطلق أبي فدعاه فوضع يده على ذروتها ثم قال «خذوا بسم الله»، فأخذوا من نحوها فلما طعموا دعا لهم فقال النبي صلى الله عليه و سلم «اللهم اغفر لهم فارحمهم ، و بارك لهم فارزقهم» (6/265)۔
و فی فتح المنعم شرح صحيح مسلم : قال الحافظ ابن حجر: و البدعة أصلها ما أحدث على غير مثال سابق و تطلق في الشرع في مقابل السنة فتكون مذمومة و التحقيق أنها إن كانت مما تندرج تحت مستحسن في الشرع فهي حسنة و إن كانت مما تندرج تحت مستقبح فهي مستقبحة و إلا فهي من قسم المباح و قد تنقسم إلى الأحكام الخمسة . اهـ .(3/546)۔
و فی شرح النووي على صحیحِ مسلم: و فيه استحباب طلب الدعاء من الفاضل و دعاء الضيف بتوسعة الرزق و المغفرة و الرحمة و قد جمع صلى الله عليه و سلم في هذا الدعاء خيرات الدنيا و الآخرة والله أعلم(13/226)۔
و فی مرقاة المفاتيح : و عن عبد الله بن بسر قال : نزل رسول الله - صلى الله عليه و سلم - على أبي فقربنا إليه طعاما و رطبة فأكل منهما ثم أتي بتمر فكان يأكله و يلقي النوى بين إصبعيه و يجمع السبابة و الوسطى . و في روايةفجعل يلقى النوى على ظهر إصبعيه السبابة و الوسطى ، ثم أتي بشراب فشربه . فقال أبي : و أخذ بلجام دابته , ادع الله لنا . فقال : اللهم بارك لهم في ما رزقتهم و اغفر لهم و ارحمهم . رواه مسلم .(1/178)-
و فی رد المحتار : (قوله الدعاء أربعة إلخ) هذا مروي عن محمد ابن الحنفية (الی قولہ) (قوله دعاء رغبة) نحو طلب الجنة فيفعل كما مر : أي يبسط يديه نحو السماء ح (قوله و دعاء رهبة) نحو طلب النجاة من النار ح (قوله يجعل كفيه لوجهه) الذي في البحر يجعل ظهر كفيه لوجهه ، و مثله في شرح المنية ، فكلمة ظهر سقطت من قلم الشارح ، و هذا معنى ما ذكره الشافعية من أنه يسن لكل داع رفع بطن يديه للسماء إن دعا بتحصيل شيء ، و ظهرهما إن دعا برفعه( قوله و دعاء تضرع) أي إظهار الخضوع و الذلة لله تعالى من غير طلب جنة و لا خوف من نار نحو : إلهي أنا عبدك البائس الفقير المسكين الحقير ح(1/508)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64509کی تصدیق کریں
1     1472
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سنت و نفل نمازوں کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم اور دورانِ حمل والدین کےلیے احتیاطی تدابیر

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • حرمین شریفین کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کیلۓ پیسے بھیجنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 4
  • مزاروں پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صدقے کے گوشت کو ، بچے کے سر کے گرد گھما کر ، کوّ وں کو کھلانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • جنازہ کے ساتھ قبرستان تک قرآن کریم اور گندم لے کر جانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • غیر شرعی اُمور پر مشتمل شادی میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ایصالِ ثواب سے متعلق

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • دورانِ تعزیت ، تین دن تک ختمِ قرآن

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • لڑکی کو دیئے جانے والے سامان کی نمائش کرنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • سالگرہ منانا اورعیدمبارکباد کہنے کاحکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صفر و محرم میں شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کسی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برتھ ڈے منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • نومبر کے آخری جمعہ کو بلیک فرائی ڈے کے نام سے موسوم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • سالگرہ منانا،اور اس میں ملنے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برادری سے نکالے جانے کے ڈر سے غیر شرعی رسومات پر عمل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • مایوں میں پیلا رنگ پہننا کیساہے؟

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
Related Topics متعلقه موضوعات