احکام نماز

سجدہ کی حالت میں دعا اورمناجات کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
48417
| تاریخ :
2021-12-06
عبادات / نماز / احکام نماز

سجدہ کی حالت میں دعا اورمناجات کرنے کا حکم

میرا سوال یہ ہے کیا غیرنماز کی حالت میں سجدے کی حالت میں مناجات ودعائیں مانگ سکتے ہیں اور اگر مانگ سکتے ہیں تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا برائے مہربانی میری قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل طور پر بحوالہ جات رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نماز کے علاوہ سجدہ کی حالت میں مناجات و دعائیں مانگ سکتے ہیں، تاہم فرض نماز کے فوراً بعد سجدہ میں گرکرمناجات و دعائیں کرنا اور اس کی عادت بنانا مکروہ ہے جس سے احتراز لازم ہے جبکہ نفل نماز میں سجدہ کی حالت میں دعائیں مانگنا زیادہ قبولیت کا باعث ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي صحيح المسلم: عن ابي هريرة رضى الله تعالى عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال اقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد فاكثروالدعاءاھ(2/1111)
وفيه ايضا واما السجود فاجتهدو افى الدعاء فقمن ان يستجاب لكم اھ (ج 2: ص: 1102)۔
وفي اشعة اللمعات: سوم سجده مناجات بعد از نماز وظاهر كلام اكثر علماءآنست که مکروه است اھـ (ج 1 ص : 620)۔
وفي شرح سفر السعادة: و آنکه در احادیث آمده است که آنحضرت صلی الله عليه وسلم در سجده اطالت ميفر مودودعا بسیار میکرد مراد بدان سجده صلاتیه است اھ(ج 1 ص:159)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48417کی تصدیق کریں
0     1087
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات