جھوٹ اور فریب

انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

فتوی نمبر :
49393
| تاریخ :
2023-02-13
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جھوٹ اور فریب

انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

السلام علیکم! میں نے ایک ویب سائٹ سے کورس ڈاؤن لوڈ کیا ہے، اسکی فیس ادا کی جاتی ہے، لیکن میں نے اسے "ٹورینٹ" سے فری میں کیا ہے، کیا میں اس سے ابھی سیکھ سکتا ہوں؟ جب میرے پاس پیسے آجائیں تو میں وہ خرید لوں گا، اسکی قیمت 4$ہے ، جو کہ پاکستانی تقریباً 2500 روپےبنتی ہے، میں کام سیکھنا چاہتا ہوں اور وہ کورس کافی اچھا ہے، اس لئے میں سوچ رہا ہوں کہ ابھی اس سے سیکھ لوں ، جب پیسے آجائیں گے تو میں جلد سے جلد اسے خرید لوں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال پوری طرح واضح نہیں،تاہم اگر کسی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر کوئی کورس اپلوڈ کیا ہو، جسکی ادارے کی طرف سے فیس مقرر ہو اور بغیر فیس کے اس کورس کو حاصل کرنے اور سیکھنے کی اجازت نہ ہو تو سائل کیلئے کسی طرح ویب سائٹ سے وہ کورس ڈاؤن لوڈ کرنا دھوکہ دہی اور جعلسازی پر مبنی عمل ہے، جس سے سائل کو اجتناب کرنا چاہیئے تھا، البتہ اب جب سائل نے وہ کورس ڈاؤن لوڈ کر ہی لیا ہے تو ان ویڈیوز وغیرہ سے کورس سیکھنے کی گنجائش ہے،تاہم سائل کے ذمہ مذکور ویب سائٹ والوں کو ان کی مقررہ فیس کی ادائیگی لازم اور ضروری ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاة المفاتيح :( لا يحل مال امرئ ) أي : مسلم أو ذمي ( إلا بطيب نفس ) أي : بأمر أو رضا منه . رواه البيهقي في شعب الإيمان ، و الدارقطني في المجتبى . (5/1974)۔
کما فی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام :( المادة ٩٦)لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه هذه المادة مأخوذة من المسألة الفقهية ( لا يجوز لأحد التصرف في مال غيره بلا إذنه و لا ولايته ) الواردة في الدر المختاراھ (1/96)۔
و فیہ ایضاً :( المادة ٩٧ ) : لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي هذه القاعدة مأخوذة من المجامع و قد ورد في الحديث الشريف « لا يحل لأحد أن يأخذ متاع أخيه لاعبا و لا جادا فإن أخذه فليرده »(الی قولہ ) ( بلا سبب شرعي ) لأنه بالأسباب الشرعية كالبيع ، و الإجارة ، و الهبة ، و الكفالة ، و الحوالة يحق أخذ مال الغير ، فلو باع إنسان مالا بخمسين قرشا فللمشتري بمقتضى المادة ٣٦٩ أخذ ذلك المال كما للبائع أيضا أخذ الخمسين قرشا .(1/98)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 49393کی تصدیق کریں
0     665
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ’’علی ولی اللہ‘‘ کا کلمہ میں اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی قوم یا قبیلے کے ساتھ جھوٹی نسبت جوڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   جھوٹ اور فریب 0
  • فری ہوم ڈیلیوری کا بول کر چیز کی قیمت رقم میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • نمازکی طرف دعوت دینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • آنلائن ایپلیکیشنز کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • بیٹے کا والد سے معافی نہ مانگنے کے باوجود والد کے معاف کرنے سے بیٹا گناہ سے بری ہوگا؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی سے بات کرتے ہوئے, بیٹی کا اپنے آپ کو اپنے باپ کی بہو ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • اسٹوڈنٹ لانے پر یونیورسٹی سے کمیشن لینا-یونیورسٹی کا امتحان لیے بغیر, فیس لے کر سند جاری کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • انٹرنیٹ سے کورس فری ڈاون لوڈکرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • ناجائز طریقہ سے کسی سے پیسے وصول کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • میاں بیوی کا رشتہ بچانے کیلئے جھوٹ بولنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • بیوی سے جھوٹ بولنا گناہ نہیں ہے؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کسی شخص کے شر سے دوسروں کو آگاہ کرنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جھوٹا رینٹ اسٹمپ بنوا کر گورنمنٹ سے ہائر نگ وصول کر نا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • سیدہ خاتون کی غیر سید شوہر سے اولاد کا اپنے کو سید کہنا -لکھنا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 1
  • یوٹیوب چینل پر کسی عالمِ دین کا درس سن کر, اسے استاد کہہ کر دوسروں اس کا درس پڑھانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • جعلی نکاح نامہ بنوانا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا بیماری سے شفاء یابی کے بعد اس بیماری کا سسرال والوں کو بتانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • کیا شوہر مرنےکے بعد قبر میں بیوی کا استقبال کرتاہے

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • رشتہ کیلئے دعاء خیر کرنےسے نکاح نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جھوٹ اور فریب 0
  • Misrepresenting facts in CVا

    یونیکوڈ   انگلش   جھوٹ اور فریب 0
Related Topics متعلقه موضوعات