میں ایک حنفی ہوں اور کیا حنفی کے لئے شافعی کی اقتداء میں وتر کی نماز پڑھنا جائز ہے؟جب وہ حنفیوں کے خلاف دو اور ایک کرکے ۳ رکعات پڑھتا ہو , بعض کا کہنا ہےکہ بہرصورت جائز ہے کیونکہ احناف کے ہاں امام ضامن ہے , وضاحت فرمائیں ۔
اگر شافعی امام دورکعت پرسلام پھیرکر نماز ختم کردیتا ہو اورایک رکعت الگ سے پڑھتا ہو تو اس صورت میں چونکہ عندالاحناف نمازِ وتر فاسد ہوجاتی ہے اس لئے اس کی اقتداء درست نہیں۔
کما فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (وصح الاقتداء فيه) ففي غيره أولى إن لم يتحقق منه ما يفسدها في الأصح۔۔ (بشافعي) مثلا (لم يفصله بسلام) لا إن فصله (على الأصح) فيهما للاتحاد وإن اختلف الاعتقاد۔(2/ 7)