احکام نماز

فوت شدہ نمازوں کی قضاکا طریقہ کار کیا ہوگا؟

فتوی نمبر :
5400
| تاریخ :
عبادات / نماز / احکام نماز

فوت شدہ نمازوں کی قضاکا طریقہ کار کیا ہوگا؟

مجھے قضا نمازوں کے بارے میں پوچھنا ہے کہ ایک آدمی جس کی بہت ساری نمازیں فوت ہو گئ ہوں اور اُسے معلوم نہیں کہ کتنی نمازیں قضا ہوئی ہیں، پھر وہ اپنی قضا نماز یں کیسے ادا کرے اور کتنی ؟ اور نیت کیا اور کیسے کرنی چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیے کہ وہ اپنی سابقہ عمر کے اعتبار سے ایک تحری یعنی اندازہ کر کے اپنے غالب گمان کے موافق اپنے ذمہ فوت شدہ نمازوں کا حساب کرے ،پھر جتنی نمازوں کے بارے میں اس کا ذہن تسلیم کر لے کہ: ہاں اتنی نمازیں فوت ہوئی ہوں گی، اب ان کی ادائیگی کی فکر کرے اور پھر جب انہیں قضاکرے تو اس طرح نیت کرے مثلاً نماز فجر کی ، یہ کہ میرے ذمہ فجر کی پہلی جتنی نمازیں قضاہیں ان میں سے پہلی یا اُن میں سے آخری نماز کی قضاکرتا ہوں ۔ پھر اسی طرح ظہر اور دیگر نمازوں کی قضا بھی کرے، اور جتنا جلدی ہو سکے ان کی ادائیگی کرے ۔ تا ہم مکروہ اوقات میں پڑھنے سے احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى الدر المختار: كثرت الفوائت نوى أول ظهر عليه أو آخره اھ (2/ 76)
و في رد المحتار: (قوله كثرت الفوائت إلخ) مثاله: لو فاته صلاة الخميس والجمعة والسبت فإذا قضاها لا بد من التعيين لأن فجر الخميس مثلا غير فجر الجمعة، فإن أراد تسهيل الأمر، يقول أول فجر مثلا، فإنه إذا صلاه يصير ما يليه أولا أو يقول آخر فجر، فإن ما قبله يصير آخرا، ولا يضره عكس الترتيب لسقوطه بكثرة الفوائت اھ (2/ 76)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نور حبیب شاہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5400کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات