السلام علیکم
میرا سوال یہ ہےکہ الحمد للہ اللہ پاک نے 9 سال کے بعد اولاد کی خوشی دی ہے تو اس لئے اس میں احتیاط
کر رہی ہوں تو میں شروع کے 2 ،3 مہینے بیٹھ کر نماز ادا کر سکتی ہوں زیادہ جھکنے کی احتیاط کی وجہ سے برائے مہربانی جواب دیکر تسلی فر ما دیجئے
اگر کسی ماہر اور دیندار معالج کی رائے کے مطابق سائلہ کےلیے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے میں حمل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو سائلہ کےلیے بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے ، ور نہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا لازم ہوگا۔
ففي الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (ومنها القيام) في (فرض) وملحق به كنذر وسنة فجر في الأصح (القادر عليه) - - فلو عجز عنه حقيقة وهو ظاهر أو حكما كما لو حصل له به ألم شديد أو خاف زيادة المرض ... فإنه يسقط . وقد يسقط مع القدرة عليه فيما لو عجز عن السجود كما اقتصر عليه الشارح تبعا للبحر - اه (1/444)
وفی البحر الرائق: والقیام ) وھو فرض فی الصلاۃ للقادرعلیہ فی الفرض وما ھو ملحق بہ(308/1)