احکام نماز

مسافر کامقیم امام کی اقتداءکرنے کے بعد ، اسے حدث لاحق ہوجانا

فتوی نمبر :
59059
| تاریخ :
2006-04-27
عبادات / نماز / احکام نماز

مسافر کامقیم امام کی اقتداءکرنے کے بعد ، اسے حدث لاحق ہوجانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسافر نے مقیم امام کی اقتداء کی، پھر مسافر مقتدی کو حدث لاحق ہوگیا، جب واپس پہنچا تو امام سلام پھیر چکا تھا، اب اگر مذکور مسافر بناء کرےگا تو چار رکعات پوری پڑھےگا یا فقط دو رکعت، اس مسئلہ کا صریح جزئیہ چاہیے، کیونکہ ایک آدمی کہہ رہا ہے کہ دو پڑھےگا اور دوسرا کہہ ہے کہ چار پڑھےگا، اس لیے قواعد پر اکتفاء کافی نہیں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور مسافر لاحق اگر بناء کرےگا تو چاررکعت پڑھےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: والأصل أن اللاحق يصلي على ترتيب صلاة الإمام اھ(1/ 596)۔
وفی البدائع: أن اللاحق لیس بمنفرد ألا تریٰ أنه لا قراءة علیه ولا سجود سهو و لکنه قاض مثل ما إنعقد له تحریمة الإمام لأنه التزم اداء هذه الصلاة مع الإمام وبفراغ الإمام فات الأداء معه فیلزمه القضاء و القضاء لا یحتمل التغییر لأن القضاء خلف فیعتبر بحال الأصل وهو صلاة الإمام و قد خرج الأصل عن احتمال التغییر وصار مقیما علی وظیفة المسافرین اھ (۱/۱۰۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59059کی تصدیق کریں
0     682
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات