احکام نماز

عشاء کی فرض بے وضو اور وتر با وضو پڑھنے کی صورت کا حکم

فتوی نمبر :
59076
| تاریخ :
2008-04-03
عبادات / نماز / احکام نماز

عشاء کی فرض بے وضو اور وتر با وضو پڑھنے کی صورت کا حکم

اگر کسی نے عشاء کی نماز بھولے سے بغیر وضو کے پڑھ لی اور تہجد کے وقت کی نماز وضو کے ساتھ پڑھی، پھر صبح کے وقت پتہ چلے کہ عشاء کی نماز اس نے بغیر وضو کے پڑھ لی ہے تو کیا وہ صرف فرض نماز کی قضاء کرے یا وتر کی بھی قضاء کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۲۔ صورتِ مسئولہ میں اگر صلاۃِ وتر تہجد کے وقت وضو کے ساتھ نہ پڑھی ہو تو وتر کی بھی قضاء کرے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الفتاوى الهندية: ويجب القضاء بتركه ناسيا أو عامدا وإن طالت المدة ولا يجوز بدون نية الوتر. (1/ 111)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59076کی تصدیق کریں
0     1207
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات