احکام نماز

پیشاب کے قطروں کا مریض نماز کیسے پڑھے

فتوی نمبر :
59199
| تاریخ :
2000-09-08
عبادات / نماز / احکام نماز

پیشاب کے قطروں کا مریض نماز کیسے پڑھے

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ ایک شخص ہے وہ فرض نماز کیلئے وضو کرلیتا ہے ، لیکن اس کے بعد پھر اس کے کپڑوں پر پیشاب کے قطرے ٹپکنا شروع ہوجاتے ہیں ، تو آیا یہ شخص ہر نماز کیلئے کپڑے بدلے گا یا جہاں پیشاب کے قطروں کے اثرات کا اشتباہ ہو ،اسے دور کرے گا ، وہ اس کی کیا صورت اختیار کرے؟ برائے مہربانی اس مسئلہ کی وضاحت فرماکر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور اگر واقعۃً معذور ہو ، اس طور پر کہ اسے نماز کے پورے وقت میں اتنی فرصت نہ ملتی ہو کہ وہ طہارت کے ساتھ نماز پڑھ سکے، تو اسے چاہیئے کہ وضو کے بعد اس عذر کے ہوتے ہوئے نماز پڑھ لے ، اس سے اس کا وضوء نہیں ٹوٹے گا اور اگر وہ معذور نہ ہو تو فرصت کے وقت نماز اداکرنا ضروری ہے، تاہم دونوں صورتوں میں فقط متاثرہ حصہ کو دھولینا کافی ہے، پوری شلوار کا دھونا ضروری نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الہدایۃ: والمستحاضۃ ومن بہ سلس البول والرعاف الدائم الجرح الذی لا یرقأ یتوضؤن لوقت کل صلوٰۃ فیصلون بذٰلک الوضوء فی الوقت ما شاؤا من الفرائض والنوافل۔ اھـ(ج۱، ص۶۷)۔
وفی الہدایۃ: وما لیس بمرئی فطہارتہ أن یغسل حتی یغلب علی ظن فاسل انہ قد طہر الخ(ج۱، ص۷۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59199کی تصدیق کریں
0     589
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات