کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ :
(۱) رمضان المبارک میں تروایح کی نماز بہت سی عورتیں پڑھنا نہیں جانتیں اور نہ ہی انہیں سورتیں یاد ہیں، میں ہر سال رمضان المبارک میں اپنے گھر تراویح کی نماز ، محلے کی سب عورتوں کو لیکر پڑھتی تھی لیکن کسی مولوی صاحب کے ذریعے معلوم ہوا کہ ایسی نماز نہیں ہوتی کیونکہ عورت امامت نہیں کرسکتی، جبکہ میں امامت نہیں کرتی تھی بلکہ ایک قطار میں سب کے ساتھ مل کر پڑھتی تھی ، اب آپ مجھے بتایئے کہ میں کیا کروں؟ اس طرح نماز پڑھ سکتی ہوں یا نہیں؟ یہ مسئلہ آپ حل کرکے مجھے رمضان سے پہلے بتادیں۔ شکریہ
(۲) اگر میت غیر مرد ہو تو خواتین میت کو دیکھ سکتی ہیں یا نہیں؟ برائے مہربانی اس مسئلے کا حل بتایۓ؟
(۱) تنہا عورتوں کو نمازِ تراویح باجماعت ادا کرنا جائز نہیں، مکروہِ تحریمی ہے، اس لئے اس سے احتراز کرنا ضروری ہے اور جہاں تک عورتوں کے نہ جاننے کا تعلق ہے تو انہیں چاہیۓ کہ اس بارے میں معلومات کریں، اور نماز کے مسائلِ ضروریہ سیکھیں ، البتہ آپ انہیں نمازِ تراویح کی اہمیت اور سورتیں یاد کرنے کے بارے میں ترغیب دے سکتی ہیں۔
(۲) غیر محرم مرنے کے بعد بھی غیر محرم ہی ہوتا ہے اس لئے اس سے بھی احتراز ضروری ہے۔
فی الدر المختار : و یکرہ تحریما جماعۃ النساء و لو فی التراویح۔ اھـ(ج۱، ص۵۶۵)۔
مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا
یونیکوڈ تراویح 0