تراویح

۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

فتوی نمبر :
60527
| تاریخ :
2003-11-25
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں ۲۳ رمضان المبارک کو تراویح کے بعد سورۂ عنکبوت اور سورۂ روم پڑھی جاتی ہیں، پھر ان سورتوں کے پڑھنے کے بعد لوگ جو مٹھائی یا شکر اور گڑ لیکر آئے ہوئےہوتے ہیں اس سے تھوڑا تھوڑا الگ کر دیتے ہیں امام صاحب کےلیے اور تھوڑا بہت ھدیہ بھی دیتے ہیں اور اس دن اس میں ایسے حضرات بھی شرکت کر لیتے ہیں جو کہ اور دنوں میں نماز میں نہیں آتے، اب مطلوب یہ ہے کہ اس کا قرآن و حدیث سے کوئی اثبات ہے یا نہیں اور شرعاً مذکور ہ طریقہ کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سورۂ عنکبوت اور سورۂ روم کا پڑھنا قرآن کا حصہ ہونے کی وجہ سے اگر چہ باعث اَجر و ثواب ہے، مگر اس کے لیے مذکور قیودات و تخصیصات کا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر یعنی دورِ صحابہ و تابعین اور تبعِ تابعین رحمہم اللہ تعالیٰ سے کوئی ثبوت نہیں ، اس لیے مذکور طریقہ کار کو لازم سجمھ کر اختیار کر نے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مرقاة المفاتيح: قال الطيبي: و فيه أن من أصر على أمر مندوب، و جعله عزما، و لم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال اھ (2/ 755)۔
و فی مجموعة مسائل اللکھنوی: فکم من مباح یصیر بالا لتزام من غیر لزوم و التخصیص من غیر مخصص (الی قوله) مکروھاً کماصرح به علی القاری فی شرح المشکوة، و الحصفکی فی الدر المختار اھ(ج3ص490)۔
و فی مجموعة قواعدالفقه: ھی الامر المحدث الذی لم یکن علیه الصحابة و التابعیون و لم یکن مما اقتضاہ الدلیل الشرعی اھ(ص204)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60527کی تصدیق کریں
1     1870
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا ۵ روزہ، ۶ روزہ اور ۱۰ روزہ تراویح پڑھنے سے تراویح کا حق ادا ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات