تراویح

مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

فتوی نمبر :
65347
| تاریخ :
2019-07-25
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

کیافرماتے ہیں علماءِ کرام مسئلہ ہذا کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں جہاں پر ہم ہیں وہاں پر چاروں طرف اللہ کے فضل سے مساجد بہت ہیں، مگر ہم ان مساجد کے درمیان میں ہیں ،فاصلہ پر، جہاں پر چار مساجد دیوبندیوں کی، تین مساجد اہلِ حدیث کی اور پانچ مساجد بریلویوں کی ہیں ، اور ہم ان کے در میان بچوں کو تعلیمِ قرآن ، حفظِ قرآن اور قاعد ہ پڑھاتے ہیں اور جب نماز کا وقت ہو تا ہے تو ہم اذان دے کر اسی جگہ پر باجماعت نماز ادا کرتے ہیں ، اللہ کے فضل سے طلباء کے علاوہ کچھ بوڑھے لوگ بھی آکر ہمارے ساتھ نماز پڑھتے ہیں ۔
اب سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ رمضان شریف کی آمد آمد ہے، طلباء اصرار کر رہے ہیں کہ جو حافظِ قرآن ہیں اور حفظ کر رہے ہیں کہ ہم تراویح بھی یہیں پڑھیں گے، کیا ہم نماز باجماعت پڑھانے کے ساتھ ساتھ اس جگہ پر نماز اور تراویح پڑھا سکتے ہیں کہ نہیں ؟ برائے مہربانی ہمیں آگاہ کیجیے اور ہماری راہ نمائی فرمائیں، اور ہم خود دیو بندی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ! مذکور مدرسہ میں بھی تراویح کی جماعت کروانا بلاشبہ جائز اور درست ہے ، اگرچہ اس سے مسجد کا ثواب حاصل نہ ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: (قوله والجماعة فيها سنة على الكفاية إلخ) أفاد أن أصل التراويح سنة عين، فلو تركها واحد كره، بخلاف صلاتها بالجماعة فإنها سنة كفاية، فلو تركها الكل أساءوا؛ أما لو تخلف عنها رجل من أفراد الناس وصلى في بيته فقد ترك الفضيلة، وإن صلى أحد في البيت بالجماعة لم ينالوا فضل جماعة المسجد وهكذا في المكتوبات كما في المنية وهل المراد أنها سنة كفاية لأهل كل مسجد من البلدة أو مسجد واحد منها أو من المحلة؟ ظاهر كلام الشارح الأول. واستظهر ط الثاني. ويظهر لي الثالث، لقول المنية: حتى لو ترك أهل محلة كلهم الجماعة فقد تركوا السنة وأساءوا. اهـ. وظاهر كلامهم هنا أن المسنون كفاية إقامتها بالجماعة في المسجد، حتى لو أقاموها جماعة في بيوتهم ولم تقم في المسجد أثم الكل، وما قدمناه عن المنية فهو في حق البعض المتخلف عنها. وقيل إن الجماعة فيها سنة عين فمن صلاها وحده أساء وإن صليت في المساجد وبه كان يفتي ظهير الدين. وقيل تستحب في البيت إلا لفقيه عظيم يقتدى به، فيكون في حضوره ترغيب غيره. والصحيح قول الجمهور إنها سنة كفاية، وتمامه في البحر (2 / 45 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65347کی تصدیق کریں
0     1075
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا ۵ روزہ، ۶ روزہ اور ۱۰ روزہ تراویح پڑھنے سے تراویح کا حق ادا ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات