احکام نماز

دوسری یا تیسری صف میں اگر مقتدی اکیلا ہو ،تو کیا کرے؟

فتوی نمبر :
59234
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / نماز / احکام نماز

دوسری یا تیسری صف میں اگر مقتدی اکیلا ہو ،تو کیا کرے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے متعلق کہ:
جماعت میں اگلی صف پوری ہوگئی ہے، اور جگہ نہیں ہے ،اب وہ پچھلی صف میں کھڑا ہوجائے اکیلا ہی، تو اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ اب اسے کیا کرنا چاہئے؟ اس کے متعلق تحریری بیان ثبوت کے ساتھ ارشاد فرمادیں !نوازش ہوگی!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آج کل چونکہ مسائل سے جہالت عام ہے، اس لئے اس شخص کو پچھلی صف میں تنہا کھڑے ہوجانا چاہئے، اور اس اکیلے کھڑے ہونے میں کوئی کراہت بھی نہیں،البتہ اگلی صف میں اگرکوئی مسائل نماز سے واقف شخص ہو، تو اس کو اپنے ساتھ کھینچ کر پیچھے کھڑا کرنے کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الشامیة: وان وجد فی الصف فرجة سدھا والا انتظر حتى یجیٔ آخر فیقفان خلفه وان لم یجیٔ حتی رکع الامام یختار اعلم الناس بھذہ المسألة فیجذبه ویقفان خلفه، ولو لم یجد عالما یقف خلف الصف بحذاء الامام للضرورۃ اھ (٥٦٨/١) واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59234کی تصدیق کریں
0     565
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات