کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر میں نماز جماعت کے ساتھ ادا کروں اور بعد میں پتا چلے کہ کپڑے ناپاک تھے تو کیا نماز کی قضا کرنا ضروری ہے یا نماز ادا ہوجائے گی؟ شکریہ
اگر یہ ناپاکی پھیلاؤ میں درہم کی مقدار سے کم تھی تب تو نماز ادا ہوگئی ہے لوٹانے کی ضرورت نہیں، ورنہ اس کی قضاء لازم ہے۔
وفی الہندیۃ: النجاسۃ ان کانت غلیظۃ وہی اکثر من قدر الدرہم فغسلہا فریضۃ والصلوٰۃ بہا باطلۃ۔(ج۱، ص۵۸)۔