احکام نماز

جمعۃ المبارک کی نماز کے لۓ دو اذانیں دینا سنت ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
59492
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / احکام نماز

جمعۃ المبارک کی نماز کے لۓ دو اذانیں دینا سنت ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعۃ المبارک کی دو اذانیں دینا سنت ہے یا نہیں؟ اگر سنت ہے تو نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں دی جاتی تھیں یا نہیں؟ براہِ کرم حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جمعہ کی دونوں اذانیں دینا مسنون ہیں مگر ایک بلا واسطہ سنتِ نبوی اور دوسری بواسطۂ خلیفۂ راشد حضرت عثمانؓ سنت ہے اور اس پر صحابہ وتابعین کا اجماع بھی ہے، اس لئے دونوں کا اہتمام از روئے حدیث (علیکم بسنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین المہدیین) لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحیح البخاری: حدثنا محمد بن مقاتل (الٰی ان قال) سمت السائب بن یزید یقول ان الاذان یوم الجمعۃ کان اولہ حین یجلس الامام یوم الجمعۃ علی المنبر فی عہد رسول اﷲ ﷺ وابی بکرؓ وعمرؓ فلما کان فی خلافۃ عثمانؓ وکثروا امر عثمانؓ یوم الجمعۃ بالاذان الثانی فاذن بہ علی الزوراء فثبت الامر علی ذٰلک۔ (ج۱، ص۱۲۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59492کی تصدیق کریں
0     523
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات