احکام نماز

نماز کے دو سجدوں میں سےاگر ایک بھول جائے تو سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہٰیں؟

فتوی نمبر :
59545
| تاریخ :
2003-12-05
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز کے دو سجدوں میں سےاگر ایک بھول جائے تو سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہٰیں؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی کا فرض سجدہ (یعنی دو سجدوں میں سے) ایک بھول سے رہ جائے تو اسے کب ادا کرے؟ اور ایسے شخص پر سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب بھی دورانِ نماز یاد آجائے اسے ادا کرلے اور اس سے پہلے جو افعال یعنی قیام ،قرأۃ ،رکوع وغیرہ کئے ہوں اُنکا اِعادہ بھی ضروری نہیں، البتہ آخر میں سجدۂ سہو واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: حتی لو نسی سجدۃ من الاولٰی قضاہا ولو بعد السلام قبل الکلام لکنہ یتشہد ثم یسجد للسہو۔ اھـ(ج۱، ص۴۶۳)۔
وفی الشامیۃ: قال فی شرح المنیۃ :حتی لو ترک سجدۃ من رکعۃ ثم تذکرہا فیما بعدہا من قیام او رکوعٍ او سجود فانہٗ یقضیہا ولا یقضی ما فعلہ قبل قضاءہا مما ہو بعد رکعتہا من قیام او رکوعٍ او سجود بل یلزمہٗ سجدۃ السہو فقط۔ اھـ (ج۱، ص۴۶۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59545کی تصدیق کریں
0     536
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات