احکام نماز

ٹرانسپورٹ سے منسلک حضرات کے لۓ دورانِ سفر سننِ مؤکدہ کا حکم

فتوی نمبر :
59552
| تاریخ :
2002-05-20
عبادات / نماز / احکام نماز

ٹرانسپورٹ سے منسلک حضرات کے لۓ دورانِ سفر سننِ مؤکدہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے تو ہم سفر کے دوران سنت نماز پڑھ لیا کریں یا نہیں؟ حالانکہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہوتی اور گاڑی اپنی ہوتی ہے، اس مسئلے کا حل آپ صاحبان بتائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سنت کا پڑھنا دورانِ سفر بھی مسنون ہے اس لئے اگر کسی قسم کی مشقت نہ ہو بلاوجہ اس کا ترک درست نہیں اس سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھندیۃ: ولا قصر فی السنن کذا فی محیط السرخسی وبعضہم جوز واللمسافر ترک السنن والمختار انہ لا یأتی بہا فی حال الخوف ویأتی بہا فی حال القرار۔ (ج۱، ص۱۳۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59552کی تصدیق کریں
0     538
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات