احکام نماز

مسافر کو مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھنے کے دوران حدث لاحق ہو جائے تو کیا کرے

فتوی نمبر :
59630
| تاریخ :
2006-06-25
عبادات / نماز / احکام نماز

مسافر کو مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھنے کے دوران حدث لاحق ہو جائے تو کیا کرے

ایک مسافر شخص نے مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھی کہ درمیان میں حدث لاحق ہوا جب اس شخص نے وضو کر کے دوبارہ جماعت میں شامل ہونا چاہا تو جماعت مکمل ہو چکی تھی، تو اب یہ شخص دو رکعت نماز پڑھےگا یا چار رکعت؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور مسافر لاحق اگر بناء کرےگا تو چار ورنہ دو رکعت پڑھےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الفتاویٰ الشامیة: والأصل أن اللاحق یصلی علیٰ ترتیب صلاة الإمام اھ (۱/۵۹۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59630کی تصدیق کریں
0     641
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات