کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مثلاً بخار ہے کھڑا تو ہو سکتا ہوں، لیکن تکلیف ہے یا ٹانگوں میں درد ہے،توکس درجہ تک تکلیف پہنچ جائے تو شرعی طور پر نماز بیٹھ کر پڑھنا درست ہو سکتا ہے؟
اگر بیماری اس درجہ کی ہو کہ اُس کے ہوتے ہوئے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی بالکل ہمّت نہ ہو یا کھڑے ہونے کی ہمّت تو ہے، مگر اس سے بیماری کے بڑھ جانے اور شدید تکلیف کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے ورنہ نہیں۔
فی الدر المختار: (من تعذر عليه القيام) أي كله (لمرض) (إلی قوله) (قبلها أو فيها) أي الفريضة (أو خاف زيادته أو بطء برئه بقيامه أو دوران رأسه أو وجد لقيامه ألما شديدا) (إلی قوله) (صلى قاعدا) اھ(2/ 96)۔