احکام نماز

کئی سالوں کی قضاء نمازیں پڑھنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
59682
| تاریخ :
2004-04-23
عبادات / نماز / احکام نماز

کئی سالوں کی قضاء نمازیں پڑھنے کا طریقہ

نماز اسلام کا اہم رکن ہے اور فرض ہے، اگر بدقسمتی سے کسی فرد کی کئی سالوں کی نمازیں قضاء ہو جائیں تو کیا وہ ان کو لوٹائےگا ؟اور اگر لوٹائے تو کیا طریقہ ہوگا؟ تفصیلاً راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ان فوت شدہ نمازوں کی قضاء بھی لازم ہے اور اس کا بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ روزانہ پانچ نمازوں کی قضاء کر لیا کریں۔ اس طور پر کہ نماز فجر کے بعد فجر کی، نماز ظہر سے قبل یا بعد ظہر کی، نمازِ عصر سے پہلےعصر کی، نمازِ مغرب کے بعدمغرب کی، اور نماز عشاء سے پہلے یا بعد میں عشاء کے فرض اور وتروں کی قضاء کر لیا کریں، چنانچہ اس طرح فوت شدہ نمازوں کے برابر قضاء کرنے اور تعداد معلوم نہ ہونے کی صورت میں گمانِ غالب کی حد تک نمازیں پڑھنے سے اس کا ذمہ فارغ ہو جائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (وقضاء الفرض والواجب والسنة فرض وواجب وسنة) لف ونشر مرتب، وجميع أوقات العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنهية اھ(2/ 66)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59682کی تصدیق کریں
0     475
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات