احکام نماز

جیل میں تیمم سے پڑھی گئی نمازوں کی قضاء

فتوی نمبر :
59688
| تاریخ :
2004-04-14
عبادات / نماز / احکام نماز

جیل میں تیمم سے پڑھی گئی نمازوں کی قضاء

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص جیل خانہ میں تیمم کے ساتھ نماز پڑھتا ہے اور غسل بھی واجب ہو جاتا ہے ،تو آیا رہائی کے بعد نمازوں کی قضاء کرےگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! رہائی کے بعد پانی پر قدرت حاصل ہونے کی وجہ سے ایسی تمام نمازوں کی قضاء لازم ہے جو اس دوران تیمم کر کے ادا کی گئی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية: المحبوس في السجن يصلي بالتيمم ويعيد بالوضوء، لأن العجز إنما تحقق بصنع العباد وصنع العباد لا يؤثر في إسقاط حق الله تعالى اھ(1/ 28)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59688کی تصدیق کریں
0     711
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات