احکام نماز

نماز کی نیت زبان سے ادا کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
59692
| تاریخ :
2004-07-21
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز کی نیت زبان سے ادا کرنا کیسا ہے؟

نماز میں الفاظِ نیت زبان سے پڑھنا کیساہے؟ یہ بدعت تو نہیں؟ بعض لوگ اس کو بدعت کہتے ہیں۔ بیّنوا وتوجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نیت دل کے ارادے کا نام ہے اور صحتِ نماز کے لۓ یہی شرط ہے، تاہم اگر کوئی شخص اس غرض سے کہ قلبی ارادے کا اظہار زبان سے بھی ہو جائے اور دل وزبان میں مطابقت ہو ،زبان سے بھی الفاظِ نیت دُہرا لے تو یہ بلاشبہ جائز اور مستحب اَمر ہے، اس کو بدعت قرار دینا جہالت پر مبنی ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی حاشية ابن عابدين: ولذا اختار في الهداية أن التلفظ بها مستحب لمن لم تجتمع عزيمته وإن كان شرطا اھ (1/ 80)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59692کی تصدیق کریں
0     760
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات