احکام نماز

خطبۂ جمعہ میں پہلے غیر عربی میں نظم پڑھنا پھر دو تین آیتیں تلاوت کرنا

فتوی نمبر :
59769
| تاریخ :
2004-02-18
عبادات / نماز / احکام نماز

خطبۂ جمعہ میں پہلے غیر عربی میں نظم پڑھنا پھر دو تین آیتیں تلاوت کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے خطیب صاحب نماز کا خطبہ ہر سال کتاب سے اس طرح پڑھتے ہیں کہ پہلے عربی زبان کے علاوہ میں ایک نظم پڑھتے ہیں اور یہی نظم ہر سال پڑھتے ہیں، اس کے بعد ایک دو آیتیں تلاوت کرتے ہیں ، پھر دوسرا خطبہ سارا عربی میں پڑھتے ہیں، کیا اس طرح خطبتین پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ اس طرح کرنے سے بھی خطبہ ادا ہو جائےگا، مگر طریقۂ مسنونہ کے خلاف ہونے کی وجہ سے قطعاً مناسب نہیں، اس لۓ اس عمل سے احتراز بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: والثاني ذكر الله تعالى، كذا في البحر الرائق وكفت تحميدة أو تهليلة أو تسبيحة، كذا في المتون. (1/ 146)۔
وفي الفتاوى الهندية: وأما سننها فخمسة عشر أحدها الطهارة حتى كرهت للمحدث والجنب وثانيها القيام هكذا في البحر الرائق ولو خطب قاعدا أو مضطجعا جاز هكذا في فتاوى قاضي خان وثالثها استقبال القوم بوجهه ورابعها التعوذ في نفسه قبل الخطبة وخامسها أن يسمع القوم الخطبة وإن لم يسمع أجزأه وسادسها البداءة بحمد الله وسابعها الثناء عليه بما هو أهله وثامنها الشهادتان وتاسعها الصلاة على النبي عليه الصلاة والسلام اھ(1/ 146)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59769کی تصدیق کریں
0     458
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات