رسالت و نبوت

عید میلاد النبیؐ منانا اور اس میں حضورؐ کی شرکت کا عقیدہ رکھنا

فتوی نمبر :
60188
| تاریخ :
2015-11-19
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

عید میلاد النبیؐ منانا اور اس میں حضورؐ کی شرکت کا عقیدہ رکھنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں :
1۔ کیا سیرت النبیؐ کے دن چراغاں کرنا جائز ہے؟ اور عید میلاد النبیؐ کا منانا جائز ہے؟کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم عید میلاد النبیؐ کے دن خود حاضر ہوتے ہیں؟
2۔ عید میلاد النبیؐ کا جس نے انکار کیا، کیا اس کا سر تن سے جدا کرنے کا حکم ہے؟براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت و حالات پر مسلمانوں کو مطلع کرنا ، اسلام کا اہم ترین فریضہ ہے، اور ساری تعلیماتِ اسلامیہ کا خلاصہ ہے، اگر کوئی مسلمان حضورؐ کی ولادت ، معجزات ، غزوات وغیرہ کا ذکر بطرزِ وعظ و درس بغیر کسی خاص قید و پابندی کے کرے تو بے شمار برکتوں کا باعث ہوگا، مگر اس کو کسی خاص دن، تاریخ، مہینہ اور مخصوص طریقہ اور چراغاں وغیرہ کے ساتھ مقید کرنا ، اور اس قسم کی مجالس میں آپؐ کی آمد کا اعتقاد ، اور اسی نظریہ سے قیام کرنا، اور اسی طرز کو ذکر مبارک کیلۓ لازم سمجھنا ، اور جو ایسا نہ کرے، اسے نظرِ حقارت سے دیکھنا، اور اس کو گستاخِ رسول کہنا، اور عید میلاد نہ منانے والوں کا سر تن سے جدا کرنے جیسی جذباتی باتیں کرنا وغیرہ ایسے امور ہیں، جن کی وجہ سے ایک جائز ، بلکہ مستحب امر بھی بدعت بن جاتا ہے، چہ جائیکہ ایسا امر جس کا قرونِ مشہود لہا بالخیر (صحابہ، تابعین، تبعِ تابعین) سے کوئی ثبوت نہ ہو ، نیز یہ طریقہ حضورؐ کے وسیع اور عمومی ذکر جو ایک مسلمان کے سال بھر کی تمام راتوں اور دنوں کو محیط ہے، کو محدود کرنے کے بھی مترادف ہے، اس لیے عید میلاد النبی کے نام سے مجالس منعقد کر کے مختلف ناجائز اور غیر ثابت شدہ امور کے اہتمام سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فى إعانة المستفيد بشرح كتاب التوحيد : و من الغلو في حقه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ: إحياء المولد كل سنة ، لأن النصارى يحيون المولد بالنسبة للمسيح على رأس كل سنة من تاريخهم ، فبعض المسلمين تشبّه بالنصارى فأحدث المولد في الإسلام بعد مضي القرون المفضلة ، لأن المولد ليس له ذكر في القرون المفضلة كلها، و إنما حدث بعد المائة الرابعة ، أو بعد المائة السادسة لما انقرض عهد القرون المفضلة ، فهو بدعة ، و هو من التشبه بالنصارى اھ(1/ 281)۔
و فى الباعث على إنكار البدع : أما بعد فقد تكرر السؤال من كثير عن حكم الاحتفال بمولد النبي صلى الله عليه و سلم و القيام له في أثناء ذلك و إلقاء السلام و غير ذلك مما يفعل في المولد .
و الجواب أن يقال لا يجوز الاحتفال بمولد الرسول و لا غيره لأن ذلك من البدع المحدثة في الدين لأن الرسول لم يفعله و لا خلفاؤه الراشدون و لا غيرهم من الصحابة رضوان الله على الجميع و لا التابعون لهم بإحسان في القرون المفضلة و هم أعلم الناس بالسنة و أكمل حبا لرسول الله و متابعة لشریعة ممن بعدهم. و قد ثبت عن النبي أنه قال من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد أي مردود عليه و قال في حديث آخر عليكم بسنتي و سنة الخلفاء الراشدين المهديين من بعدي تمسكوا بها و عضوا عليها بالنواجذ و إياكم و محدثات الأمور فإن كل محدثة بدعة و كل بدعة ضلالة اھ(ص: 107)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60188کی تصدیق کریں
0     877
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • مودودی صاحب کی تعبیراتی غلطیاں

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات